24newspk
بولنگ کوچ مشتاق احمد نے بابر اعظم کے بارے میں اہم پیشن گوئی کردی
Updated: Dec 14, 2020

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ پر ہیں جہاں وہ قرنطینہ میں ہے اور ایک دوسرے سے آن لائن بات کرتے ہیں ،کھلاڑی اپنے آپ کو مصروف رکھے ہوئے ہیں ہیڈ کوچ کی نگرانی میں آن لائن ورزش کرتے ہیں ۔؎ اسپن باؤلنگ کوچ مشتاق احمد نے بابر اعظم کی حمایت کرتے ہوئے ان کو کامیاب کپتان بننے کی پیشنگوئی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق بولنگ کوچ مشتاق احمد ؎نے لاہور میں ایک نشست کے دوران بابر اعظم جو قومی ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے کپتان ہیں ان کے بارے میں کہنا تھا کہ وہ ایک بہترین کپتان بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان کے انتخاب کو بہترین قرار دیا ۔
مشتاق احمد نے مزید کہا کہ بابر اعظم نے اپنی عمدہ بیٹنگ سے ثابت کیا ہے کہ وہ بیٹنگ کے دوران اپنی کپتانی کا دباؤ نہیں لیتے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے بابر اعظم ٹیسٹ میچز میں بھی بطور کپتان کامیاب ہونگے۔قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دورہ نیوزی لینڈ کسی بھی ٹیم کے لئے آسان نہیں ہوتا میدان میں پرفارم کرنے کے لئے زہنی مضبوطی اور بڑا دل کر کے دماغ سے خوف نکالنا پڑتا ہے۔