24newspk
بوم بوم کا ایسا ریکارڈ جسے آج تک ، کرس گیل ، روہت شرما اور ڈی ویلیئرز چھو بھی نہیں سکے۔۔
Updated: Sep 8, 2021

ویب ڈیسک ( 24 نیوز پی کے) شاہد خان آفریدی واحد پاکستانی سٹار جو پوری دنیا میں اپنی پہچان رکھتے ہیں، آج تک کوئی بھی کھلاڑی ان جیسی شہرت نہیں پا سکا ، اور نہ ہی کسی کھلاڑی کو اتنا شہرت ملی ہے جتنا شاہد آفریدی کے پاس۔
شاہد آفریدی کا اپنا ایک کھیلنے کو سائل ، وہ ہمیشہ جارحانہ انداز میں کھیلنا پسند کرتے ہیں۔کافی لوگوں نے ان کا سٹائل کاپی کرنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔۔کرکٹ کے بڑے بڑے نام بھی اج تک شاہد آفریدی کا ریکارڈ نہیں توڑ سکے۔ آئی سی سی ریکارڈ کے مطابق شاہد آفریدی چھکوں کی مدد سے رنز بنانے کھلاڑیوں کی لسٹ میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ ائی سی سی ریکارڈ کے مطابق شاہد آفریدی نے 26 فیصد رنز چھکوں کی مدد سے بنائے ہیں، لسٹ میں پہلے نمبر موجود ہیں۔کرس گیل دوسرے ، روہت شرما تیسرے اور اے بی ڈی ویلیئرز چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
شاہد آفریدی نے اپنے کیریئر میں 476 چھکے مارے ہیں ۔شاہد آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے مارے ہیں انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں 351 چھکے مارے جو اب تک کا ریکارڈ ہے۔انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 52 چکھے جبکہ ٹی 20 میں 73 چکھےمارے۔شاہد آفریدی کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوئے 5 سال ہو گئے ہیں لیکن ان کی فین فالوئنگ میں کمی نہیں آئی آج بھی وہ جب گراؤنڈ میں آتے ہیں تو شائقین ان کا اسی طرح استقبال کرتے ہیں جیسے وہ پہلے کرتے تھے۔