24newspk
بچے کو کون سا دودھ دیں؟ڈاکٹر کا جواب سنیں

24 نیوز پی کے:ڈاکٹر سے ایک ماں نے سوال پوچھا کہ بچے کو کون سا دودھ دوں کیوں کہ ان کے سسرال میں گائے یا بھینس کا دودھ دینے کا رواج ہے لیکن میرا بچہ نومولود ہے اور آپ نے کئی مرتبہ کہا ہے کہ گائے بھینس کے دودھ نومولود بچے کو نہ دیں لیکن آپ نے ایک دفعہ بھی سائنسی وضاحت نہیں کی برائے مہربانی اس کے بارے میں بتائیں۔
جواب میں ڈاکٹر نے بتایا کہ پہلی بات یہ کہ گا ئےکا دودھ قدرت نے گا ئے کے بچھڑ ے کے لئے بنا یا ہے ۔ بچھڑے کی غذا کی ضرو ریات انسان کے بچے سےبا لکل مختلف ہیں ۔ گا ئے کے بچھڑے کا معدہ اور نظام ہضم انسان کے نا زک بے بی سے بالکل مختلف ہے ۔ جس طر ح ایک با لغ انسان گا ئے کی غذا ہضم نہں کر سکتا اسی طر ح بے بی کا معدہ بھی بچھڑ ے کا خوراک ہضم نہیں کر سکتا ۔اس لئے ما ں کا دودھ ایک نو مو لود بچےکے لئے بہتر ین غذا ہے ۔اگر ما ں کا دودھ کسی وجہ سے میسرنہیں ہے تو دوسرے نمبر پر فا رمو لا یا ڈبے کا دودھ ہے ۔اگر چہ ڈبے کا دودھ گا ئے کے دودھ سے ہی بنا یا جاتا ہے مگر اس کو ایک بہت پیچیده طر یقہ سےگزار کر ما ں کےدودھ کے سا خت کے قریب ترکیا جا تا ہے ۔ اس کے علا وہ مندرجہ ذیل سا ئنسی وجو ہا ت پر غور کر یں ۔ گا ئے کے دودھ میں ائرن بہت کم مقدار میں ہے اور جس شکل میں ہےا میں بہت کم مقدار میں جذب ہو تا ہے۔ گا ئے کے دودھ میں پروٹین اورمنرل کی مقدر بہت زیا دہ ہے جوکہ نو مو لود بے بی کے گردوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے ۔ اور گائےکےدودوھ میں جو لیپڈ کی مختلف شکل مو جود ہے ۔وہ انسا نی بے کے لئے مو زوں نہیں ۔اور ایک انتہا ئی ہم چیز گائے کادودھ بہت ابتدائی عمر میں دینے سے کا و ملک الرجی ک رسک بہت بڑھ جا تا ہے جس سے جس سے بے بی کے انت سے خون بہتا ہےجو بظا ہر پا خانے میں نظر نہیں آ تا مگر اگر ما ئیکرو سکوپ کے اندر دیکھےں تو یہ اوکلٹ بلڈ کی صورت میں نظر آتا ہے ۔
اس سے نہ صرف انت کو نقصآن ہو تا ہےبلکہ خون میں مو جو د رہا سہا ائرن بھی پا خا نے کے راستے ضا ئع ہو جا تا ہے ایرن کی کمی کے با رے میں میں تفصیلی پو سٹ لکھ چکا ہو ں ۔ اگر گا ئے کا دودھ پینے والا بچہ بظا ہر صحت مند نظر آ ئے تو اس ک یہ مطب یہ نہیں کہ اس کی ذہنی اور جسما نی صحت بہتر ہے ۔ ہمیں نہیں معلوم ا س میں ائرن کی کمی ہے ۔ور ائرن ذہنی صحت اور ائی کیو کے لئے ضروری ہے ۔اور ای طرح ہی بھی اندازہ لگا نا اسان نہیں کہ بچے کے گر دوں پر کتنا بو جھ ہے -ایک اور چیز کی وضا حت ضروری ہے ۔ کیو نک بچھڑے کےلئے جسا مت کا جلد بڑھنا زیا دہ ضروری ہے ۔اس لئے قدرت نے گا ئے کے دودھ میں پر و ٹیں ا ور منرل کی مقدار انسانی حد سے زیا دہ رکھا ہے ۔انسان کے لئے پہلی تر جیح دما غ اور ذہنی صحت ہے اس لئے ماں کے دودھ میں سینکڑوں ایسے اجزا ہیں جو دماغ کے نشو نما میں مددکرتے ہیں۔۔ ایک سال کی عمر میں بچے کا ہا ضمہ اورگردے اتنے میچو ر ہو تے ہیں کہ بے بی ارام سے گا ئے کا دودھ ہضم کرسکتا ہے ۔ ۔ ہمار ا کام بچو ں کی صحت کے با رے میں جدید سا ئنسی معلوما ت فرا ہم کرناہےب۔ بچو ں کو جو بھی وا لدین پلا ئیں ان کی مر ضی ہے ۔ اللہ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔آ مین ۔مزید کو ئی شکوک وشبہا ت ہو ں تو سوال ضرور بھیجے ۔
بچوں کی صحت سے متعلق مزید معلومات اور رہنماٸ کے لیے ہمارا پیج ضرور وزٹ کریں
Dr. Arshad Mehmood - Child Specialist