24newspk
بچے کی پیدائش، آسڑیلین فاسٹ باؤلر نے ویرات کوہلی کو انوکھا مشورہ دیدیا

ایڈلیڈ(کرکٹ نیوز پی کے)بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ سیریز جاری ہے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے ٹی 20 سیریز کے بعد اب ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کھیلا جا رہاہے۔ساقب آسٹریلوی فاسٹ باؤلر بریٹ لی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما کو آسٹریلیا میں بچے کو جنم دینے کی پیشکش کر دی۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی جو ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا میں موجود ہیں جہاں میزبان ٹیم کے ساتھ کرکٹ سیریز کھیل رہے ہیں ،ویرات کوہلی 21 دسمبر کو بھارت واپس آئیں گے کیوں کہ ان کی اہلیہ انوشکا شرما بچے کو جنم دیں گی اور ویرات کوہلی اپنے پہلے بچے کی پیدائش پر اپنی اہلیہ کے ساتھ ہونا چاہتے ہیں ۔
آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باولر بریٹ لی نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو آسٹریلیا میں بچے کو جنم دینے کی پیشکش کی ،انہوں نے مزید کہا کہ ہم (آسٹریلین) آپ کو قبول کر لیں گے۔اگر آپ کے ہاں بیٹی پیدا ہوتی ہے تو شاندار اور اگر بیٹا پیدا ہوتا ہے تو بھی شاندار۔
ویرات کوہلی نے بھارت کے لئے 251 ون ڈے ،86 ٹیسٹ اور 85 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں ۔ویرات کوہلی کا شمار دنیا کے بہترینبلے بازوں میں ہوتا ہے ان کو دھونی کی جگہ بھارتی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔