24newspk
”بڑے شروع نہ کرتے تو چھوٹوں کو بھی بات کرنے کا موقع نہ ملتا “شاہد آفریدی

کراچی(کرکٹ نیوز پی کے )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دنیائے کرکٹ کے لیجنڈ شاہد خان آفریدی جو پوری دنیا میں اپنی جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرنے اور لمبے لمبے چھکے اور میچ وننگ باؤلنگ سے مشہور ہیں انہوں نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کے یوں اچانک ریٹائرمنٹ لینے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ کو محمد عامر کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی چینل پر محمد عامر کے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر بات کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ محمد عامر میں ابھی ٹی 20 اور ون ڈے کرکٹ باقی ہے اور پاکستان کرکٹ کو اس کی ضرورت ہے۔ شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ یہ معاملہ اب بڑا ہو گیا ہے اس کے لئے انتظامیہ اور محمد عامر دونوں زمہ دار ہیں لیکن یہ معاملہ بیٹھ کر حل کیا جا سکتا ہے۔
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ اگر بڑے شروع نہ کریں تو چھوٹوں کو بھی بات کرنے کا موقع نہیں ملتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ زندگی میں ایسے معمالات آتے ہیں جن کا مقابلہ کیا جاتا ہے۔جو کھلاڑی تگڑے اور کردار والے ہوتے ہیں وہ چیلنج قبول کرتے ہیں اور اپنی پرفارمنس سے ٹیم میں واپسی کرتے ہیں،پاکستان کے لئے کھیلنا اعزاز کی بات ہے ور جو مزہ پاکستان کے لئے کھیلنے میں آتا ہے وہ کسی اور کے لئے کھیلنے میں نہیں آتا۔