24newspk
بھارتی کوچ سمیت ٹیم کے کھلاڑی پاکستانی کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ دیکھنے کھڑے ہو گئے

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) ورلڈ ٹی ٹئنٹی 2021 یو اے ای میں شروع ہو گیا ہے پہلے مرحلے میں وارم اپ میچز اور کوائلیفائی میچ ہو رہے ہیں ۔پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 24 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان وارم اپ میچ میں بابر اعظم کی بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو باآسانی شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی ٹیم عین اس وقت گراؤنڈ میں پہنچی جب پاکستانی کپتان اور کلاسک بلے باز بابر اعظم کریز پر موجود تھے اور اپنی باری لے رہے تھے۔ بابر اعظم کے ہمراہ چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کے خلاف فائنل میچ میں سنچری اسکور کرنے والے بلے باز فخر زمان بھی موجود تھے۔
اس دوران ہندوستانی کھلاڑی، کوچنگ اسٹاف تجسس سے پاکستانی ٹیم کے کھیل کو دیکھتے ہوئے نظر آئے۔ ہندوستانی ٹیم کے ساتھ دبئی میں موجود ایک افسر نے کہا کہ ہمیں اس کا کوئی اندازہ نہیں تھا کہ پاکستان ٹیم بھی آئی سی سی اکیڈمی کے میدان پر کھیل رہی ہوگی۔ انہیں دیکھنا اچھا تجربہ تھا۔

بھارتی ٹیم کا پاکستانی ٹیم کا وارم اپ میچ دیکھنے کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ہیں۔ تصاویر میں بھارتی مینٹور اور سابق کپتان ایم ایس دھونی، بھارتی کوچ روی شاستری اور دیگر بھارتی کھلاڑی دکھائ دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں 24 اکتوبر کو ایک دوسرے کے مدِمقابل ہوں گی۔
