24newspk
بھارتی کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت ! سری لنکا اور بھارت کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی ملتوی

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) کورونا کی چوتھی لہر نے پھر دنیا کو پریشان کر رکھا ہے اور کھیلوں کی سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں ۔پہلے آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کا میچ کھلاڑی کے کورونا مثبت آنے کی وجہ سے نہیں کھیلا گیا اور اب بھارت اور سری لنکا کےدرمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بھارتی کھلاڑی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کولمبو میں کھیلا جانا تھا، مگر میچ سے قبل بھارت کے آل راؤنڈر کورنال پانڈیا کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا، جس کے باعث آج ہونے والی ٹی ٹوئنٹی میچ ملتوی کردیا گیا ہے جبکہ دونوں ٹیمیں آئسولیشن میں چلی گئیں ہیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے کورنال پانڈیا میں کرونا مثبت ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسکواڈ میں مزید وبا پھیلنے سے روکنے کے لئے تمام کھلاڑیوں کا پی سی آر ٹیسٹ کرایا جارہا ہے، ٹیسٹ منفی آئے تو دوسرا ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ سری لنکا اور بھارت کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچ کھیلے جانے ہیں ۔ون ڈے سیریز بھارت نے 0-3 سے اپنے نام کر رکھی ہے جبکہ ٹی 20 سیریز میں 0-1 سے بھارت کی برتری حاصل ہے۔دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جانا تھا جبکہ تیسرا اور آخری کل کھیلا جائے گا۔