• 24News pk

بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے، کمزور اور غیر مسلح شہریوں کو کچل رہا ہے، برطانوی اراکین پارلیمنٹ


مظفرآباد ۔5فروری (24 نیوز پی کے-اے پی پی):یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر برطانوی پارلیمنٹ کے انتالیس 39 سے زیادہ اراکین پارلیمنٹ اور برطانیہ میں کشمیری کمیونٹی کے رہنماؤں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت یورپ امریکہ کی حکومتوں اور فیصلہ ساز اداروں کو بتا رہا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں سے لڑ رہا ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے وہ نہتے، کمزور اور غیر مسلح شہریوں کو کچل رہا ہے، انہیں قتل کر رہا ہے اور ان کی زمین کاروبار اور روزی روٹی چھین کر ان کی نسل کشی میں مصروف ہے۔ انہوں نے برطانوی اراکین پارلیمنٹ پر زور دیا کہ وہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کر کے مغربی ممالک کی حکومتوں کو یہ پیغام دیں کہ اگر وہ بھارت کی راکشی طاقت کو لگام دیں اور اگر وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے تو دنیا میں قانون کی حکمرانی اور عالمی نظام اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کس قدر ستم ظریفی کی بات ہے کہ بھارت جرم بھی کر رہا ہے اور وہ یہ بھی چاہتا ہے کہ اسے دنیا مجرم نہ ٹھہرائے۔ بھارت کا یہ رویہ دنیا کو کسی صورت قابل قبول نہیں ہونا چاہیے۔ ۔ انہوں نے برطانوی اراکین پارلیمان پر زور دیا کہ وہ صرف اس لیے کشمیریوں کی حمایت نہ کریں کہ کچھ کشمیری ان کے انتخابی حلقوں میں ان کے ووٹرز ہیں بلکہ وہ کشمیریوں کے لیے اس لیے حمایت کریں کہ ان کی شہری آزادیاں اور حقوق چھینے جا رہے ہیں اور ان پر ناروا ظلم ہو رہا ہے۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے انسانیت کے خلاف جرائم کے خلاف معاشی پابندیاں عائد کی جائیں اور مغربی ممالک بھارت میں اس وقت تک سرمایہ کاری کرنے سے گریز کریں جب تک وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں ختم کر کے کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق حق خود ارادیت دینے پر تیار نہ ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کی حکومتوں کی خاموشی بھارت کو دیدہ دلیری سے انسانی حقوق پامال کرنے کا حوصلہ دے رہی ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا نوٹس لیں کیونکہ مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ خطہ اور پوری دنیا کے امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بنتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان جوہری ہتھیار رکھنے والی ریاستیں ہیں اور بھارتی مظالم دونوں جوہری طاقتوں کو جنگ کی طرف لے جا رہے ہیں اور اگر دونوں ملکوں کے درمیان جنگ ہوئی تو یہ جنگ آسانی سے جوہری ٹکراؤ میں بدل سکتی ہے۔ انہوں نے برطانوی اراکین پارلیمنٹ اپنے وزیراعظم اور وزارت خارجہ سے مطالبہ کریں کہ وہ سلامتی کونسل میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کو زیر بحث لائیں اور سلامتی کونسل کو کشمیر کے حوالے سے اپنی قراردادوں پر عمل در آمد کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

3 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved