top of page
  • Writer's picture24newspk

بھارت میں ورلڈ کپ، حسن علی کی بیوی کو شادی کے بعد پہلی بار اپنے میکے جانے کا موقع مل گیا


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 بھارت میں جاری ہے،قومی کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ آج نیدرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔جہاں قومی کرکٹرز حیدرآباد کی بریانی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں وہاں حسن علی کی اہلیہ کو اپنے والدین سے ملنے کا سنہری موقع ملا ہ۔

خلیج ٹائمز کے مطابق سمعیہ آرزو بھارتی شہری ہیں اور ان کا تعلق ریاست ہریانہ سے ہے۔ ان کی حسن علی کے ساتھ 2019ءمیں شادی کی تقریب دبئی میں ہوئی تھی۔شادی کے بعد سمیعہ آرزو اپنی بیٹی کے ساتھ پہلی دفعہ بھارت گئی ہیں۔ 2021ءمیں جب سمعیہ امید سے تھیں، ان کی والدہ بھارت سے پاکستان آئی تھیں ۔ خاندان کے لوگوں سے سمعیہ کی ملاقات احمد آباد میں ہو گی جہاں پاکستان اپنا میچ کھیلے گا۔ سمعیہ کے والد لیاقت کا کہنا ہے کہ ”میں امید کرتا ہوں کہ میں اپنے داماد، بیٹی اور نواسی کو پہلی بار اپنے گاﺅں چاندنی میں واقع اپنے گھر میں دیکھ سکوں گا۔“

12 views0 comments
bottom of page