• 24News pk

بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری، ٹریکٹر مارچ کی تیاریاں، پولیس کی چھٹیاں منسوخ


نئی دہلی۔22جنوری (24 نیوز پی کے-اے پی پی):بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مودی سرکار نے بڑے پیمانے پر مظاہروں کے خطرے کے پیش نظرہریانہ پولیس کی چھٹیاں منسوخ کر دیں ہیں،آئندہ 26 جنوری کو دہلی کی طرف ٹریکٹر مارچ کی تیاریاں بھی آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔کسانوں کے احتجاج نے مودی سرکار کے ہوش اڑا دیئے، خوف کا شکار حکومت نے ہریانہ پولیس کی چھٹیاں منسوخ کر دیں ہیں۔ دہلی جانے کے لیے ہریانہ، راجستھان اور پنجاب سمیت متعدد ریاستوں سے کاشتکاروں نے تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔کسانوں نے 26 جنوری کو بھارت کے نام نہاد یوم ِجمہوریہ پر ٹریکٹر مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔ کسان رہنماوں کا کہنا ہے کہ متنازعہ قوانین کو کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کو ٹف ٹائم دینے کے پوری تیاریاں کر لی گئی ہیں، جبکہ تحریک کے لئے جھنڈوں کی بڑے پیمانے پر تیاری کا عمل جاری ہے۔بھارتی کسان 26 نومبر سے مسلسل متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہروں کے دوران اب تک 70 سے زائد کسان اپنی جانیں دے چکے ہیں۔

5 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved