24newspk
بھارت میں کورونا شدید ،غیرملکی کھلاڑیوں نےآئی پی ایل چھوڑ کرجانے کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک (کرکٹ نیوز پی کے ) بھارت میں کورونا وائرس بے قابو اوور بگڑتی ہوئی صورتحال میں انڈین پریمیر کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کا آئی پی ایل چھوڑ کر جانے کا فیصلہ ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور اموات کو دیکھ کر آئی پی ایل کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں نے آئی پی ایل چھوڑ کر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔جن میں آسٹریلیا کے ایڈم زممپا اور کین رچرڈسن نے انڈین پریمیر لیگ چھوڑ کر جانے کا اعلان کر چکے ہیں اور ذاتی وجوہات بتا ئی ہے۔ان کے علاوہ آسٹریلوی انڈریوٹائی پہلے ہی لیگ چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔
بھارت کے اسپن باولر روی چندرن ایوشن نے بھی ائی پی ایل سے دستبردار ہو چکے ہیں اور اس کی وجہ ان کی فیملی میں کورونا کیسز مثبت آنا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل جاری رہنے کی وجہ سے لیگ کی منتظمین کو شدید تنقید کا سامنا ہے جس کی وجہ سے اب لیگ کو ملتوی کرنے کا امکانات بڑھ گئے ہیں ۔
خیال رہے کہ بھارتی اخبارات نے آئی پی ایل کوریج معطل کرنا شروع کر دی ہے اور اپنے ایڈیٹوریل میں لکھا ہے کہ زندگی اور موت کی جنگ کے دوران کمرشل ازم کو اہمیت دی جارہی ہے ، اخبارات نے لکھاہے کہ کورونا کی تباہی کی طرف توجہ دلانے کیلئے آئی پی ایل کا بائیکاٹ کر رہے ہیں ۔