top of page
  • Writer's picture24newspk

بھارت میں کورونا کا شکار انٹر نیشنل کرکٹر ہسپتال منتقل

Updated: May 10, 2021


ممبئی(کرکٹ نیوز پی کے) بھارت میں کورونا بے قابو ہو گیا ہے کورونا کی وجہ سے لاکھوں لوگ اپنی قیمتی جانیں گنوا چکے ہیں ۔کورونا وائرس کی وجہ سے انڈین پریمیر لیگ کو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے آئی پی ایل میں کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کی واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے ۔غیر ملکی کھلاڑی کا روانگی سے پہلے کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔


تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے وکٹ کیپر بلے باز ٹم سیفرٹ بھارت میں کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ٹم سیفرٹ آئی پی ایل میں شرکت کے لیے بھارت میں موجود تھے تاہم چارٹرڈ فلائٹ پر گھر روانگی سے قبل ٹم سیفرٹ کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا۔کیوی کرکٹر کو کورونا کی معمولی علامات ہیں اور انہیں علاج کے لیے چنئی کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔



آئی پی ایل میں پہلے ہی غیر ملکی کھلاڑٰ ی کورونا کی وجہ سے لیگ ادھوری چھوڑ کر چلے گئے تھے ،اس سے پہلے پاکستان میں بھی پی ایس ایل کو کورونا کو ملتوی کر دیا گیا تھا جو اب جون میں بقیہ میچز کھیلے جائیں گے۔

30 views0 comments
bottom of page