top of page
  • Writer's picture24newspk

بھارت میں کچھ بچے شاہد آفریدی سے آٹوگراف لینے آئے جنہوں نے شعیب اختر کو دیکھ کر پوچھا کہ انکل آپ


24 نیوز پی کے: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے شاہد آفریدی اور شعیب اختر سے متعلق دلچسپ کہانی سنادی۔ ایک نجی چینل پر شعیب ملک نے ماضی میں پاکستان کے دورہ بھارت کا ذکر کیا۔ اس دوران شعیب ملک نے بتایا کہ بھارت میں کچھ بچے شاہد آفریدی سے آٹوگراف لینے آئے جنہوں نے شعیب اختر کو دیکھ کر پوچھا کہ انکل آپ کا نام کیا ہے۔

شعیب ملک نے بتایا کہ شعیب اختر نے بچوں کو جواب دیا کہ دو دن بعد آپ صرف میرا نام لے رہے ہو گے۔ انہوں نے بتایا کہ دو دن بعد ٹیسٹ میچ تھا جس میں شعیب اختر نے سچن ٹندولکر کو پہلی گیند پر آؤٹ کیا تھا۔ اس موقع پر وقار یونس نے شعیب ملک کی یاد داشت کی تعریف بھی کی۔ شعیب ملک کی ماضی کے مشہور کھلاڑیوں سے متعلق سنائی گئی کہانی کو مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔



19 views0 comments
bottom of page