top of page
  • Writer's picture24newspk

بھارت - نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 کرکٹ میں موازنہ،کس ٹیم نے کتنے میچ جیتے کتنے ہارے؟ جانییے




ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 میں 31 اکتوبر کو میچ کھیلا جائے گا۔آج ہم دونوں ٹیموں کا موازنہ کریں گے کہ کونسی ٹیم مضبوط ہے کونسی ٹیم کمزور اور کس ٹیم کے پاس بہترین بلےباز اور باؤلرز ہیں ۔بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2007 سے اب تک 16 میچ کھیلے گئے جن میں سے8 بھارت اور 8 نیوزی لینڈ نے جیتے۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 5سیریز کھیلی گئی جن میں سے تین نیوزی لینڈ نے جیتی جبکہ دو بھارت نے جیتی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 2007 ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کھیلا گیا جو نیوزی لینڈ نے جیتا تھا اس میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 10 رنز سے شکست دے دی تھی۔بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلی ٹی ٹوئنٹی سیریز 2008 میں کھیلی گئی جو نیوزی لینڈ نے 0-2 سے اپنے نام کی تھی ،دوسری سیریز 2012 میں کھیلی گئی جو نیوزی لینڈ نے 0-1 سے پانے نام کر لی تھی۔تیسری سیریز 2017 میں کھیلی گئی جو بھارت نے 1-2 سے اپنے نا م کر لی تھی اس کے بعد چوتھی سیریز 2018 میں کھیلی گئی جو نیوزی لینڈ نے 1-2 سے جیتی ۔پانچویں سیریز 2019 کھیلی گئی سیریز بھارت نے 0-5 سے جیتی۔



اب بات کرتے ہیں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر ،سب سے پہلے بات کرتے ہیں کہ کس کھلاڑی نے سب سے زیادہ رنز بنائے؟ تو نیوزی لینڈ کے کولن مونرو پہلے نمبر پر ہیں انہوں نے 148.95 کے اسٹرئیک ریٹ کے ساتھ 426 رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور تین نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ ان کے علاوہ نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر دوسرے نمبر پر ہیں انہوں نے 129.25 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 349 بنائے جس میں 2 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ بھارت کے روہت شرما تیسرے نمبر ہیں انہوں نے 137.95 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 338 رنز بنائے جس میں 4 نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن 325 کے ساتھ تیسرے نمبر پر اور بھارت کے ویرات کوہلی 302 رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں ۔چھکوں کی بات کریں تو نیوزی لینڈ کے کولن منرو سب سے آگے ہیں انہوں نے بھارت کے خلاف 24 چھکے لگائے ہیں دوسرے نمبر پر راس ٹیلر ہیں انہوں نے 14 چھکے اور ویرات کوہلی نے 8 چھکے لگائے ہیں ۔



باؤلنگ کی بات کی جائے تو یہاں بھی نیوزی لینڈ کا پلڑا بھاری ہے سب سے زیادہ وکٹیں نیوزی لیند کے اش سودھی نے لیں ہیں انہوں نے 17 وکٹیں لی ہیں دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے باؤلر مچل سنتنر ہیں جنہوں نے 12 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں تیسرے نمبر پر بھارت کے فاسٹ باؤلر جسپرت بھمرا ہیں جنہوں نے 10 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں ۔ ایک میچ میں بہترین باؤلنگ کی بات کی جائے تو بھی نیوزی لینڈ کا پلڑا بھار ی ہے نیوزی لینڈ کے مچل سنتنر کا پہلا نمبر ہے ان کی 4/11 بہترین باؤلنگ ہے۔بھارت کے جسپرت بھمرا کی بہترین باؤلنگ 3/12 ہے۔



30 views0 comments
bottom of page