top of page
  • Writer's picture24newspk

بھارت نے سری لنکا کو ون ڈے میچ میں بری طرح شکست دے کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا


24 نیوز پی کے:بھارت نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑی فتح کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ بھارت نے ون ڈے میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑے مارجن سے شکست دینے کا ریکارڈ قائم کیا۔ بھارتی ٹیم نے سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو 317 رنز سے شکست دے دی۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 390 رنز بنائے، 391 کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 73 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ اس سے قبل سب سے بڑی فتح کا عالمی ریکارڈ نیوزی لینڈ کے پاس تھا جس نے 2008 میں آئرلینڈ کو 290 رنز سے شکست دی تھی۔


اب ایک نظر ڈالتے ہیں ٹاپ ٹین ریکارڈز پر تو پہلے نمبر پر بھارت ہے جنہوں نے سری لنکا کے خلاف 317 رنز سے فتح حاصل کی ۔دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ ہے انہوں نے آئرلینڈ کے خلاف 2008 میں 290 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔تیسرے نمبر پر آسٹریلیا ہے انہوں نے افغانستان کو 2015 کو275 رنز سے شکست دی تھی۔چوتھے نمبر پر جنوبی افریقہ ہے ،جنوبی افریقہ نے 2010 میں زمبابوے کے خلاف272 رنز سے فتح حاصل کی۔


پانچویں نمبر پر بھی جنوبی افریقہ ہے انہوں نے2012 میں سری لنکا کے خلاف 258 رنز سے فتح حاصل کی۔چھٹے نمبر پر بھارت ہے،بھارت نے برمودا کو 2007 میں 257 رنز سے شکست دی تھی۔ساتویں نمبر پر جنوبی افریقہ کا ہے ،جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 2015 میں 257 رنز سے شکست دی تھی۔آسٹریلیا نے نمیبیا کو2003 میں 256 رنز سے شکست دی تھی۔آٹھویں نمبر پر بھارت ہے،بھارت نے 2008 میں ہانگ کانگ کو 256 رنز سے شکست دی تھی۔دسویں نمبر پر پاکستان کا ہے،پاکستان نےآئرلینڈ کو 2016 میں 255 رنز سے شکست دی تھی۔

15 views0 comments
bottom of page