24newspk
بھارت کرکٹ ٹیم نے بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا

لیڈز(24نیوز پی کے )انڈین کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں موجود ہے جہاں انہوں نے ایک اور بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔بھارتی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں 78 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 78 رنز پر آؤٹ ہو گئی یہ کسی بھی ٹیم کا ساتواں اور بھارت کا تیسرا کم ترین سکور ہے جس نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔بھارت کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سب سے کم سکور 75 ہے جو اس نے 1987 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بنایا تھا۔بھارت کے صرف دو کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے ،بھارت کے تین کھلاڑی صفر رنز پر آؤٹ ہوئے۔
بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف سات رنز بناسکے انکی وکٹ ایک بار پھر جیمز اینڈرسن نے حاصل کی۔ویرات کوہلی نے اپنے آخری 10 میچز میں صرف 24 کی ایوریج سے رنز بنائے ہیں۔ بھارتی ٹیم کی کم ترین سکور کی بات کریں تو بھارت نے پچھلے سال آسٹریلیا کے خلاف ایک اننگز میں 36 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ 1974 میں انگلینڈ کے خلاف 42 رنز پر ڈھیر ہو گئے،1947 میں آسڑیلیا کے خلاف 58 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی ،1996 میں جنوبی افریقہ کے خلاف 68 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔جنوبی افریقہ کے خلاف 2008 میں 76 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔