24newspk
بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں شرمناک شکست

ویب ڈیسک (کرکٹ نیوز پی کے) آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسری اننگز میں بھارتی کرکٹ ٹیم اپنی کرکٹ کی تاریخ میں کم ترین اسکور پر آؤٹ گئی اور آسٹریلیا نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطاق ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔بھارت پہلی اننگز میں 244 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔بھارت کی طرف سے ویرات کوہلی نے سب سے زیادہ 74 رنز بنائے ان کے علاوہ پوجارا نے 43 اور ریحانے نے 42رنز بنائے۔آسٹریلیا کی طرف سے مائیکل اسٹارک نے 4 وکٹیں لیں اور پیٹ کمن نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔
بھارت دوسری اننگز میں صرف 36 رنز بنا سکی جو بھارت کا ٹیسٹ کرکٹ میں کم ترین اسکور ہے۔بھارت کی طرف سے کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی نہیں پہنچا۔بھارت کی طرف سے اگروال 9 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے ۔ویرات کوہلی جنہوں نے پہلی اننگز میں 74 رنز بنا ئے تھے وہ دوسری اننگز میں صرف چار رنز بنا سکے،بھارت کو عبرت ناک شکست ہوئی۔آسٹریلیا کی طرف سے ہیزل ووڈ نے 5 وکٹیں حاصل کیں ۔