top of page
  • Writer's picture24newspk

بھارت کیخلاف ورلڈکپ میچ میں ایسی کارکردگی پیش کرنا چاہتا ہوں جسے لوگ ہمیشہ یاد رکھیں۔۔ شاہین آفریدی


24 نیوز پی کے: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف ورلڈکپ میچ میں ایسی کارکردگی پیش کرنا چاہتا ہوں جسے لوگ ہمیشہ یاد رکھیں۔ایک انٹرویو میں قومی ٹیم کے پیسر نے کہا کہ کیریئر میں ایسا وقت آتا ہے کہ آپ اپنی پہچان بنانے کے لئے پرعزم ہوتے ہیں، ایسے مواقع بڑی ٹیموں کیخلاف ہی ملتے ہیں۔


گزشتہ برس میرا بھارت کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی میچ تھا، پاکستان کبھی ورلڈکپ میں روایتی حریف سے نہیں جیتا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں یادگار کارکردگی پیش کرنے کا عزم لیے میدان میں اترا، میں روہت شرما کی ان سوئنگ یارکر پر مشکلات کا مشاہدہ کرچکا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پہلی گیند ہی ایسی کی، میں شعیب ملک کے ساتھ کھڑا تھا، انہوں نے پوچھا کہ کیا گیند سوئنگ ہورہی ہے میں نے کہا کہ زیادہ نہیں، لوکیش راہول کو لینتھ بال کرو، یہ تیر نشانے پر بیٹھا، وکٹ شعیب ملک کے مرہون منت تھی۔



ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 23 اکتوبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔پاکستان نے بھارت کو پچھلے سال یو اے ای میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ میں پہلی دفعہ شکست دی تھی۔


8 views0 comments
bottom of page