• 24newspk

بھارت کے ارشدیپ سنگھ نے بابر اور رضوان کو آؤٹ کر دیا! بابر اعظم کھاتا کھولے بغیر ہی واپس، رضوان بھی


24 نیوز پی کے: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ ٹو کے میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ روہت شرما کے فیصلے کے بعد پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا۔ پاکستان ٹیم نے 6 اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر 32 رنز بنا لیے ہیں۔بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے بابر اعظم کو اپنے پہلے ہی اوور کی پہلی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ پاکستان ٹیم کی دوسری وکٹ ارشدیپ سنگھ نے چوتھے اوور کی آخری گیند پر حاصل کی، محمد رضوان 4 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔


تفصیلات کے مطابق ٹٰی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ پاکستان بمقابلہ بھارت مقابلہ اس وقت میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ پلیئنگ الیون میں بابر اعظم، محمد رضوان، شان مسعود، شاہین آفریدی، شاداب خان، محمد نواز، افتخار احمد، حیدر علی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور آصف علی شامل ہیں جبکہ بھارت کی پلیئنگ الیون میں روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریاکمار یادو، ہارک پانڈیا، دنیش کارتک، روی اشون، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، اکسر پٹیل اور بھونیشور کمار شامل ہیں۔



11 views0 comments