top of page
  • Writer's picture24newspk

بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی



نئی دہلی (کرکٹ نیوز پی کے ) انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بھارت کو 2007،2011 کے ورلڈ کپ جتوانے والے بھات کے ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کامیاب کہتان مہندرا سنگھ دھونی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ۔


تفصیلات کے مطابق بھارت کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں بھرپور سپورٹ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔



آپ کو بتات چلیں کہ بھارت کی تاریخ میں دھونی ایک کامیاب کپتان رہے ہیں ۔انہوں نے 2011 کا ون ڈے ورلڈ کپ جیتا اور 2007 کا پہلا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بھی جیتا اس کے چیمپئنز ٹرافی بھی بھارت دھونی کی قیادت میں جیتا۔


اب ایک نظر ڈالتے ہیں مہندرا سنگھ دھونی کے انٹرنیشنل کیریئر پر دھونی نے بھارت کے لئے 350 ایک روزہ میچز کھیلے اور 50 کی اوصط سے 10733 رنز بنائے نے جس میں 10 سنچریاں اور 73 نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔


ٹیسٹ کیریئر میں دھونی نے 90 ٹیسٹ میچ کھیلے انہوں نے 144 اننگز مین 4876 رنز بنائے دھونی نے 6 سنچریاں اور 33 نصف سنچریاں اسکور کی جس میں ایک ڈبل سنیچری بھی ہے۔ٹی ٹونٹی کیریئر پر بات کریں تو مہندرا سنگھ دھونی نے 1617 رنز بنائے جس میں 2 ففٹیز شامل ہیں۔دھونی نے آخری دفعہ 2019 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف نظر آئے تھے۔



50 views0 comments
bottom of page