top of page
  • Writer's picture24newspk

بھارت کے ساتھ ٹی 20 کرکٹ۔۔۔۔۔!احسان مانی کا بڑا بیان


لاہور(کرکٹ نیوز پی کے) پاک بھارت کرکٹ میچ جب بھی ہوتا تھا تو دونوں ممالک کے عوام اپنے کام کاج چھوڑ کر ٹی کے سامنے بیٹھ جاتے تھے اور میچ کے ٹکٹ پہلے سے ہی بک ہو جاتے تھے گراؤنڈ فل ہو جاتے تھے۔اب کئی سالوں سے کو ئی سیریز نہیں کھیلی جا رہی صرف آئی سی سی کے ایونٹس میں میچ ہوتے ہیں ۔

پاکستان نے ہمیشہ بھارت کے ساتھ کرکٹ کھیلنے میں پہل کی آخری دفعہ پاک بھارت سیریز 2012 میں کھیلی گئی تھی پاکستان نے بھارت کا دورہ کیا تھا جس میں دو ٹی 20 اور تین ون ڈے کھیلے گئے تھے ٹی 20 1-1 سے برابر ہو گئی تھی جبکہ ون ڈے سیریز میں پاکستان نے بھارت کو1-2 سے سیریز پاکستان نے جیت لی تھی۔اس کے بعد بھارت نے پاکستان آکر کھیلنا تھا لیکن بھارت نے آنے سے انکار کر دیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انڈیا کے ساتھ ٹی ٹونٹی لیگ کروانے کا کوئی ارادہ نہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ میں انڈین پریمیر لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو جانے کی بھارتی بورڈ کو درخواست نہیں کروں گا۔


چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے مزید کہا کہ جب تک دونوں ممالک کے سیاسی حالات ٹھیک نہیں ہوتے تب تک کرکٹ پر بات نہیں ہو سکتی ۔فی الحال پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کے حوالے سے دونوں بورڈز میں کوئی بات نہیں ہو رہی کرکٹ کی بحالی کے لئے ضروری ہے کہ پہلے دونوں ملکوں کے سیاسی معمالات ٹھیک ہوجائیں ۔


74 views0 comments
bottom of page