• 24newspk

بھارت کے پاس ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں لیکن ورلڈ کپ میں بزدلانہ کرکٹ کھیلتے ہیں۔۔ سابق انگلش کرکٹر


24 نیوز پی کے:سابق انگلش کپتان اور معروف کمنٹیٹر ناصرحسین نے بھارت کی کرکٹ ٹیم کو بزدل قرار دیدیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ناصر حسین کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کرنا ہے تو بھارتی ٹیم کو اپنے دائرے سے باہر آ کر کھیلنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایونٹ میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انگلینڈ کے سابق کھلاڑی کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاس تجربے کار اور ورلڈ کلاس کرکٹر ہیں، جو کسی کو بھی شکست دینے کی قابلیت رکھتے ہیں لیکن ورلڈ کپ میں وہ لوگ بزدلانہ کرکٹ کھیلتے ہیں۔معروف کمنٹیٹر ناصر حسین نے کہا کہ آئی سی سی کے ایونٹ میں بھارتی ٹیم محدود دائرے میں رہ کر کرکٹر کھیلتی ہے، بھارت ورلڈ کپ اور دو طرفہ سیریز میں الگ طرح کی کرکٹ کھیلتا ہے۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم نے پاور پلے میں خوفناک کرکٹ کھیلی۔


11 views0 comments