top of page
  • Writer's picture24newspk

بہترین بیٹر کوہلی نہیں بابر اعظم ہیں، ننھے بھارتی مداح نے عرفان پٹھان کو کرارا جواب دیدیا


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے )بہترین کرکٹر کون ہے ویرات کوہلی یا بابر اعظم؟اس سوال کے جواب میں بچے کا دلسچپ مکالمہ۔

بھارتی سابق فاسٹ باؤلر عرفان پٹھان اور نکل مہتا نے ایک ٹی وی شو میں ننھے بھارتی مداح سے سوال پوچھا کہ دنیا کا بہترین بلے باز کون ہے؟جس کے جواب میں ننھے بچے نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا نام لیا۔


ننھے بھارتی مداح کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ان کے نزدیک دنیا کے بہترین بلے باز ہیں، وہ واقعی سب سے بہترین ہیں۔ بچے کے جواب پر عرفان پٹھان نے بچے کو حیرت سے دیکھا اور پھر بچے کو بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا یاد دلاتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم نمبر ون کیوں؟ ویرات کوہلی نمبر ون کیوں نہیں؟ جس پر ننھے بھارتی مداح کا کہنا تھا کیونکہ بابردنیا کے بہترین بیٹر ہیں، بھارتی بچے کے جواب نے عرفان پٹھان کو بھی لاجواب کر دیا۔


6 views0 comments
bottom of page