24newspk
بیمار والد سے ملنے کے لیے بے تاب وقار یونس کہاں پھنس گئے؟جانئیے

سڈنی(کرکٹ نیوز پی کے ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس کے والد کی طبیعت بہت خراب ہے اور وہ پاکستان میں ہیں وقار یونس پاکستان آنے کے لئک بے تاب ہین لیکن وہ آسٹریلیا میں پھنس گئے ہیں ۔
قوی ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس ان دنوں آسٹریلیا میں موجود ہیں وہ دورہ انگلینڈ ختم کرنے کے بعد وہ اپنے خاندان کے ساتھ آسٹریلیا روانہ ہوگئے تھے وہاں جاتے ہی وہ کوویڈ 19 کے پروٹوکول کے تحت قرنطینہ ہو گئے تھے۔
وقار یونس کے قرنطینہ ہونے کے دوران وقار یونس کے والد کی طنیعت بہت خراب ہوگئی ان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔وقار یونس والد کا سن پر بہت پریشان ہوگئے اور وہ قرنطینہ میں ہے اور ان کو نکلنے میں دشواری کا سامنہ ہے وقار یونس کو نیو ساؤتھ ویلز قوانین کے مطابق قرنطینہ مکمل کرنا ہوگا