top of page
  • Writer's picture24newspk

بین کٹنگ نے سہیل تنویر سے سی پی ایل کا بدلہ پی ایس ایل میں لے لیا! ایک اوور میں 27 رنز دے مارے


لاہور (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے ہیں۔پی ایس ایل کے بائیسویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 186 رنز کا حدف دیا ہے۔

میچ کے 19 ویں اوور میں پشاور زلمی کے آلراؤندر بلے باز بین کٹنگ نے کوئٹہ گلیدی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر سہیل تنویر کو ایک اوور میں 27 رنز دے مارے اس ایک اوور سے پشاور زلمی کا اسکور پہاڑ جیسا بن گیا،اس اوور میں بین کٹنگ نے تین لگاتار چھکے لگائے پھر دو رنز لگائے اور اگلی گیند پر چھکا لگایا اس طرح ایک اوور میں 4 چھکے لگائے۔

دونوں کھلاڑیوں کا یہ مقابلہ سی پی ایل 2018 سے جاری ہے جب سہیل نے ان کو آؤٹ کر کے سینڈ آف دیا تھا۔

اس اوور میں سہیل تنویر اور بین کٹنگ کے درمیان ہحث بھی ہوئی اگلے ہی اوور میں نسیم شاہ کی گیند پر سہیل تنویر نے ان کا کیچ لے لیا۔


110 views0 comments
bottom of page