top of page
  • Writer's picture24newspk

بیٹنگ میں 20 گیندوں پر ففٹی، بولنگ میں بھی آتے دونوں خطرناک کھلاڑیوں کو آؤٹ کر دیا


24 نیوز پی کے:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ٹو کے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ ہدف کے تعاقب میں مصروف جنوبی افریقا کی ٹیم نے 9 اوورز میں 4 وکٹ پر 69 رنز بنالیے ہیں، جس کے بعد میچ بارش کے باعث روک دیا گیا ہے۔ ساؤتھ افریقہ کی دو وکٹیں گرنے کے بعد ٹیمبا بووما اور ایڈن مارکرم پاکستان کے پرائم بولر حارث رؤف کو اٹیک کررہے تھے۔


اس کے بعد شاداب خان آئے اور انہوں نے پہلی ہی گیند پر بووما کو آؤٹ کیا کیچ رضوان نے حاصل کیا پھر اوور کی تیسری ڈلیوری پر مارکرم کو بھی بولڈ کر کے پولین واپس بھیجا۔ واضح رہے کہ پاکستان کی بیتنگ میں بھی شاداب نے 22 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔ اس کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر شاداب کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔



27 views0 comments
bottom of page