top of page
  • Writer's picture24newspk

بیٹے نے بھارت کو ہرا کر تاریخ رقم کی تو باپ کی آنکھوں میں آنسو آگئے


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان نے بھارت کو ورلڈ ٹی 20 میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔ پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے بری طرح شکست دی۔

کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے ناقابل شکست اننگ کھیلی اور بھارتی بولرز کی جم کر دھلائی کی۔


میچ جیتنے کے بعد جہاں پاکستانی شائیقین خوشی سے پاگل ہو گئے وہیں کپتان بابر اعظم کے والد کی انکھوں میں بھی خوشی کے آنسو آگئے۔بابر اعظم پہلی بار ورلڈ ٹی 20 میں کپتانی کر رہے ہیں اور یہ ان کا پہلا ورلڈ ٹی 20 کھیل رہے ہیں ۔بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان نے پہلے میچ میں بھارت کو عبرتناک شکست دے دی۔بابر اعظم کے والد اپنی ٹیم اور بیٹے کو سپورٹ کرنے دبئی گئے تھے۔جب پاکستان نے بھارت کو شکست دی تو ان کے انکھوں میں آنسو آگئے۔

پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے اننگز کے آغاز سے ہی زمہ دارانہ اننگز کھیلی اور گراؤنڈ کے چاروں طرف اسٹروک کھیلے۔ محمد رضوان اور بابر اعظم نے 150 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کرے ریکارڈ قائم کیا۔پاکستان نے بھارت کو باآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ قائم کر دی۔محمد رضوان نے 79 رنز بنائے جس میں تین چھکے اور 6 چوکے شامل تھے اور کپتان بابر اعظم نے 68 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 6 چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

34 views0 comments
bottom of page