24newspk
بیٹے کا ماں پر تشدد، قومی کرکٹر وہاب ریاض نے بڑا مطالبہ کر دیا، پاکستانیوں کے دل کی بات کہہ دی
Updated: Jul 31, 2020

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے راولپنڈی میں پیش آنے والا واقعہ جس میں بیٹے نے ماں تشدد کیا اس کی ویڈیو اتنی وائرل ہوئی کہ ہر انسان نے اسکی شدید مذمت کی اور کھلاڑیی بھی چپ نہ رہ سکے وہاب ریاض نے اس واقعے کی شدید مذمت کی
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے راولپنڈی کے علاقہ صادق آباد میں پیش آنے والے واقعے جس میں ایک ماں اپنے بیٹے کے ہاتھوں تششدد کا نشانہ بنیں وہاب ریاض نے کہا کہ بہت افسوس ناک ویڈیو ہے ایسے لوگوں کو سخت سے سخت سزا دینی چاہیے تاکہ ایسے لوگ عبرت کا نشانہ بن جائیں ۔
واضح رہے کہ راولپنڈی کے علاقہ صادق آباد میں پیش آنے والا واقعہ جس میں ایک ماں اپنے بیٹے کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بنیں وہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اتنی وائرل ہوئی کہ ہر انسان کا دل اس ویڈیو کہ دیکھ کر دکھی ہو گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس واقعہ کا نوٹس لیا اور آر پی اور راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی حرکت میں آئے اور اس بدبخت بیٹے ارسلان کو گرفتار کر لیا۔ارسلام اور اس کی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔