24newspk
بیٹے کی فرمائش پر شعیب ملک سپائڈر مین بن گئے، دلچسپ ویڈیو منظر عام

دبئی(کرکٹ نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈر اور سابق کپتان شعیب ملک کی دبئی میں اپنے بیٹے کے ساتھ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
شعیب ملک نے فیس بک پر اپنے اکاؤنٹ سے ویڈیو اپلوڈ کی جس میں سابق کپتان اپنے بیٹے اذان کے ساتھ سپائیڈر مین کا ماسک پہن کر کھیلتے نظر آرہے ہیں اور ان کے بیٹے اذان نے مشہور فلمی کردار منی کیپٹن امریکہ کی شرٹ پہنی ہوئی ہے۔ اور ثانیہ مرزا ان دونوں کی ویڈیو بنا رہی ہے ان کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں جو دونوں باپ بیٹوں کے درمیاں فائٹ سے لطف اندوز ہو رہی ہیں ۔ شعیب ملک کی ان کے آفیشل فیس بک پیج کر ویڈیو شیئر کرنے کے بعد اب تک لاکھوں صارفین ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں اور اس ویڈیو کو خوب پسند کر رہے ہیں ۔