24newspk
بیگ بیش لیگ کا پاکستان کے 3 بڑے کھلاڑیوں سے رابطہ، معاہدے کی پیشکش کردی

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)آسٹریلین ٹی 20 لیگ بگ بیش کی جانب سے تین پاکستان کھلاڑیوں سے رابطہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق آسٹریلین ٹی 20 لیگ بگ بیش کی مختلف ٹیموں کی جانب سے اگلے سیزن کے لئے تین پاکستانی کھلاڑیوں سے رابطہ کیا گیا ہے جن میں حارث رؤف، فخر زمان اور شاداب خان شامل ہیں ۔
بگ بش کی ٹیموں کی جانب سے تینوں کھلاڑیوں کو نئے سیزن میں کھیلنے کے معاہدے کی پیش کش موصول ہوگئی ہے ،تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ابھی کوئی اجازت موصول نہیں ہوئی ،اجازت ملنے بعد ہی تینوں کھلاڑی اس حوالے سے فیصلہ کریں گے۔دسمبر میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹٰی 20 میچ اور تین ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔
ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان 13 دسمبر سے شروع ہوگا،گر یہ تینوں کھلاڑی بگ بیش لیگ کھیلنے گئے تو ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان میں نئے کھلاڑیوں کو موقع ملے گا۔اس سے قبل پاکستان کی جانب سے شاداب خان، حارث روف، شعیب ملک اور عماد وسیم بگ بیش لیگ کھیل چکے ہیں۔