24newspk
بی سی سی آئی کے صدر ساروو گنگولی کو دل کا دورہ، اب وہ کہاں اور کس حال میں ہیں؟

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی ) کے صدر ساروو گنگولی کو دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں کولکتہ کے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اوپنر بلے باز اور بی سی سی آئی کے صدر ساروو گنگولی کو اچانک دل کا دورہ پڑا دل کی تکلیف کے باعث ان کو کولکتہ کے ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ساروو گنگولی کی انجیو پلاسٹی کی جائے گی۔سابق کپتان ساروو گنگولی صبح کو ورک آؤٹ کر ہے تھے جیسے ہی انہوں نے ورک آؤٹ ختم کیا تو ان کو دل کی تکلیف کی شکایت ہوئی جس پر انہیں فوری طور پر کولکتہ کے ہسپتال لے جایا گیا اور ڈاکٹرز نے انہیں داخل کر لیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق گنگولی کے تمام ٹیسٹ لئے جاچکے ہیں اور ان کی حالت کافی بہتر ہے، ان کی انجیوپلاسٹی کی جائے گی جس کے بعد انہیں ہسپتال سے ریلیز کردیا جائے گا۔ ساروو گنگولی نے بھارت کے لئے 113 ٹیسٹ میچ اور 311 ون ڈے میچ کھیلے ۔