24newspk
تبدیلی آگئی ؟ مریم نواز کا استقبال کرنے والوں میں سے سابق کرکٹر بھی شامل ہوگئے؟

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے ) پی ڈی ایم کا حکومت کے خلاف جلسہ گجرانوالہ شہر میں کل ہوا جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،مسلم لیگ ن کی لیڈر مریم نواز اور جے یو آئے کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن بھی شامل تھے۔
پی ڈی ایم کا حکومت مخالف پاور شو ہوا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شامل ہوئی ۔مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز لاہور سے گجرانوالہ روانی ہوئی تو ان کے لئے جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے گئے تھے۔شاہدرہ کے مقام پر ایک کیمپ لگایا گیا تھا جہاں ان کے استقبال کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر اور لیجنڈ اسپنر سعید اجمل موجود تھے۔
سعید اجمل نے مریم نواز کا استقبال کیا اور مریم نواز کی ریلی میں شرکت بھی کی۔عمومی طور یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ کرکٹرز صرف پاکستان تحریک انصاف کو سپورٹ کرتے ہیں لیکن سعید اجمل نے ریلی میں شرکت کر کے یہ تاثر غلط ثابت کر دیا۔