• 24newspk

“تسلیم کرنا ہوگا کہ دو بہترین پلیئرز نے شاندار کھیلا” انگلش بلے بازبین ڈکٹ


24 نیوز پی کے: پاکستان کی دوسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست کے بعد انگلینڈ کے کرکٹر بین ڈکیٹ کی پاکستان کے اوپنرز بابراور رضوان کی تعریف ۔

انگلش بلے باز بین ڈکیٹ کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم نے کافی اچھا اسکور بنا دیا تھا، تسلیم کرنا ہوگا کہ دو بہترین کرکٹرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، دوسرے میچ کی شکست کو بھلا کر اب تیسرے میچ پر فوکس کرنا ہوگا۔



بین ڈکیٹ نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں ہم نے بہت اچھا اسکور بنایا، یہ یہاں کے اعتبار سے بڑا ٹوٹل تھا، میں نے بریک میں کہا تھا ہمیں وکٹیں لینا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ تسلیم کرنا ہوگا کہ دو بہترین پلیئرز نے شاندار کھیلا، اگر ہم 10 اوورز بعد 2 وکٹیں لے لیتے تو شاید نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا مگر ایسا نہیں ہوسکا۔


بین ڈکیٹ نے اپنی بیٹنگ سے متعلق بتایا کہ اننگز کے دوران سیم بولنگ نے چیلنج دیا جس کے بعد میں نے یہ طے کیا کہ اسپن بولنگ پر زیادہ سے زیادہ رنز کروں، میں گیپس کا فائدہ اٹھانے میں کامیاب رہا اور رنز بنے۔انگلش کرکٹر نے کہا کہ میں نے یہاں پی ایس ایل کھیلا اور یہ تجربہ مجموعی طور پر کافی اچھا ہے، میں حالانکہ دو میچز ہی کھیلا لیکن چیزیں دیکھنے کا موقع ملا لیکن یہ فائدہ مند ہے کہ ٹیم میں ایسے سینئرز ہیں جو یہاں کھیل چکے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ 7 میچز کی طویل سیریز ہے، کوئی بھی ٹیم کم بیک کرسکتی ہے۔




24Newspk: England's cricketer Ben Duckett praises Pakistan's openers Babar and Rizwan after Pakistan's 10-wicket defeat to England in the second T20 match.

English batsman Ben Duckett says that his team made a good score, it has to be admitted that two of the best cricketers played a great game, forgetting the defeat of the second match and now focusing on the third match.



Speaking to Geo News, Ben Duckett said, "I think we made a very good score, it was a big total from here. I said at the break we have to take wickets." He said that it must be admitted that the two best players played brilliantly, if we had taken 2 wickets after 10 overs, the result might have been different but it could not be.



Ben Duckett said about his batting that Sam Bowling gave a challenge during the innings after which I decided to score maximum runs on spin bowling, I was able to take advantage of the gaps and scored runs. Said that I played PSL here and overall the experience is pretty good, though I played only two matches but got a chance to see things but it is beneficial to have seniors in the team who have played here. In response to a question, he said that this is a long series of 7 matches, any team can come back.

23 views0 comments