• 24News pk

تم لوگوں کی سوچ نظر آجاتی ہے۔۔ سرفراز احمد نیوز کاسٹر جنید کے ساتھ الجھ پڑے


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے نجی ٹی وی چینل کے اینکر جنید احمد کو اپنے بارے میں نہ سوچنے کا مشورہ دے دیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نجی ٹی وی کے رپورٹر فیضان لاکھانی نے پاکستانی اداکاروں کی ایک پرانی ویڈیو ٹویٹ کرنے کے بعد جنید احمد کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’سرفراز احمد کو چوکے اور چھکے مارتے دیکھ کر جنید کا ری ایکشن ان اداکاروں جیسا ہے‘۔

فیضان لاکھانی کی اس ٹویٹ پر جنید احمد نے لکھا کہ ’ ہاہاہا، سرفراز احمد ایک لمبی نیند کے بعد اٹھے ہیں اور اب جمائیاں لے رہیں ہیں‘۔

اس کے جواب میں سرفراز احمد نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میرے بارے میں اتنا مت سوچا کرو طبعیت خراب ہوجائے گی، تم لوگوں کی سوچ نظر آجاتی ہے کہ تم کیسے سوچتے ہو‘۔

یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے پی ایس ایل 6 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر افتخار احمد کو ایک اوور میں لگاتار چار چھکے رسید کیے تھے۔ اس سے قبل سرفراز احمد اور محمد حفیظ کے مابین بھی ٹویٹر پر اس وقت تکرار ہوئی جب حفیظ نے محمد رضوان کو تمام فارمیٹس میں پاکستان کا نمبر ون وکٹ کیپر بلے باز قرار دیا ۔

12 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved