• 24Newspk

توشہ خانہ ریفرنس، عدالت نے نوازشریف اور آصف زرداری کو طلب کر لیا



اسلام آباد (24 نیوز پی کے) احتساب عدالت نے صابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف ،سابق وزیراعظم سید یوسف رجا گیلانی کو 29 مئی توشہ خانی ریفرنس میں طلب کر لیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق جعلی اکاونٹس کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت کے دوران نیب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیرا اعظم میاں محمد نواز شریف اور سید یوسف رضا گیلانی نے توشہ خانہ سے غیر قانونی طور پر گاڑیاں حاصل کیں۔سابق صدر آصف علی زرداری نے جعلی اکاؤنٹس ادا کی گئی صرف 15 فیصد ۔گاڑیوں کی ادائیگی عبدالغنی مجید نے جعلی اکاونٹس سے کی۔


انورمجید نے 2 کروڑسے زائدکی غیرقانونی ٹرانزیکشنز کیں، انورمجیدنے آصف زرداری کے اکاونٹس میں 9.2 ملین روپے منتقل کیے، ملزمان نیب آرڈیننس کے تحت کرپشن کے مرتکب ہوئے۔نیب کے مطابق صدر زرداری کو لبیا ،یو اے ای سی بھی تحفے میں گاڑیاں ملیں،انہوں گاڑیاں خود استعمال میں رکھیں جبکہ ان گاڑیوں کو توشہ خانہ میں جمع کروانا چاہیے تھا۔

نیب کی جانب سے نواز شریف سے متعلق عدالت کو بتایا گیا کہ سال 2008 میں وہ کسی بھی سرکاری عہدے پر نہیں تھے، اس کے باوجود نوازشریف کو بغیر کوئی درخواست دیئے توشہ خانے سے گاڑی مہیا کی گئی۔ ۔

Subscribe to 24Newspk 

Contact us

© 2020 by 24newspk.com all rights reserved

  • Facebook
  • Twitter
  • YouTube