• 24newspk

تیسرا ون ڈے میچ شاداب خان سپر سٹار کے نام! بیٹنگ ہو یا بولنگ شاداب نے سب کے دل جیت لئے


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)پاکستان نے شاداب خان کی آلراؤنڈر پرفارمنس سے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو باآسانی 53 رنز شکست دے کر سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ کرلیا۔


ویسٹ انڈیز کی ٹیم 270 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 216 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔موسم کی خرابی کے باعث میچ رک جانے کی وجہ سے اسے 48 اوور فی اننگز تک محدود کردیا۔قومی ٹیم نے مقررہ 48 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے جہاں شاداب خان 86 رنز کی کیریئر کی بہترین اننگ کھیل کر نمایاں رہے تھے۔ان کی اننگز میں تین چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔



اس میچ میں کپتان بابر اعظم کا خاموش رہا، وہ صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔ویسٹ انڈین بولر نے نپی تلی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی بیٹرز کو مشکل میں گھیرے رکھا۔اوپنرز فخر زمان اور امام الحق نے ٹیم کے لیے اچھا آغاز فراہم کیا، دونوں نے پہلی وکٹ پر 85 رنز جوڑے جہاں فخر 35 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

نئے آنے والے بلے باز کپتان بابر اعظم تھے جو صرف ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے تھے، جبکہ ان کے بعد محمد رضوان اور محمد حارث بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے۔



قومی ٹیم 117 رنز پر ہی پانچ اہم وکٹوں سے محروم ہوچکی تھی تو ایسے میں پہلے خوش دل شاہ نے 34 رنز کے ساتھ اور پھر ٹیل اینڈرز نے شاداب خان کا ساتھ دیا۔شاداب نے 78 گیندوں پر 86 رنز کی یادگار اننگز کھیلی جس میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ویسٹ انڈین کپتان نکولس پوران نے 10 اوورز میں 48 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کیمو پال 2 وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے۔



Web Desk (24NewsPK) Pakistan Shadab Khan's all-rounder performance in the third and final T20 match of the series easily defeated the West Indies by 53 runs in the series 0-3 clean sweep.


West Indies were all out for 216 in pursuit of the 270-run target. In the last match of the series played at Multan Cricket Stadium, Pakistan won the toss and elected to bat first. Due to which it was limited to 48 overs per innings. The national team scored 269 runs for the loss of 9 wickets in the stipulated 48 overs where Shadab Khan was prominent by playing the best innings of 86 runs.



In this match, captain Babar Azam remained silent, he was dismissed for just one run. West Indian bowler bowled well and kept the Pakistani batsmen in trouble. Provided a start, both added 85 runs for the first wicket where Fakhr returned to the pavilion with 35 runs.The newcomer batsman was captain Babar Azam who was the guest of only one run, while Mohammad Rizwan and Mohammad Haris could not stay on the wicket for long after him.


The national team had lost five important wickets for 117 runs. In such a situation, first Khushdil Shah with 34 runs and then the tail enders supported Shadab Khan.Shadab played a memorable innings of 86 off 78 balls which included 4 fours and 3 sixes. West Indies captain Nicholas Pooran took 4 wickets for 48 runs in 10 overs while Chemo Paul stood out with 2 wickets.

45 views0 comments