top of page
  • Writer's picture24newspk

تیسرے میچ میں زمبابوے کے خلاف شکست کی وجہ کیا بنی؟کپتان نے وجہ بتا دی


راولپنڈی(کرکٹ نیوز پی کے ) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز اختتام پذیر ہوگئی ۔پاکستان نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی ،پاکستان نے زمبابوے کو پہلے دو ایک روہزہ میچوإ میں شکست دی تھی اور آخری میچ میں زمبابوے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں پاکستان کو شکست دے دی تھی ۔


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میچ کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ آخری ون ڈے میں ہمارے بلے بازوں نے بڑی پارٹنرشپ نہیں بنا سکے جس کی وجہ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا امید ہے ٹی 20 سیریز میں اچھا کھیلیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔انہوں نے تین میچوں میں 221 رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری بھی شامل ہے .بابر اعظم نے آخری ون ڈے میچ میں 125 رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ ٹیم کو فتح نہیں دلاسکے۔ پاکستان اور زمبابو ے کے درمیان تین ٹی 20 بھی کھیلے جائیں گے جو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔


بابر اعظم ابھرتے ہوئے کھلاڑی


132 views0 comments
bottom of page