top of page
  • Writer's picture24newspk

تین ماہ بعد گھر آنے پر بیٹیوں نے ثقلین مشتاق کا کیا حال کیا؟ دلچسپ ویڈیو سامنے آگئی


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے تین ماہ مسلسل گھر سے دور رہنے کے بعد جب گھر پہنچے تو بچوں نے درگت بنا دی ۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی بیٹیاں ان کے سر کے بالوں اور داڑھی پر چھوٹے کلپس لگا رہی ہیں جب کہ سابق سپنر بیٹیوں کی اس محبت پر پرسکون دکھائی دے رہے ہیں۔ثقلین مشتاق نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی کے بعد 3 ماہ بعد گھر لوٹے ہیں۔


ثقلین مشتاق نے پہلے بھی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ان کی بچیوں نے ان کو لڑکیوں کے بالوں والی وگ لگائی تھی و میک اپ کیا تھا،ثقلین مشتاق اپنے بچیوں سے بہت پیار کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ ان کو منع نہیں کرتے جو وہ کرتی ہیں وہ ان کی حرکتوں پر خوش ہوتے ہیں ۔


آپ کو بتاتے چلیں کہ ثقلین مشتاق مختلف ٹیموں کے ساتھ کوچنگ کے فراائض انجام دے چکے ہیں ،2019 میں انگلینڈ نے ورلڈ کپ جیتا تھا تو ثقلین مشتاق ٹیم میں باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے موجود تھے۔ثقلین مشتاق نے پاکستان کے لئے 49 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 208 وکٹیں حاصل کیں ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین باؤلنگ انگلینڈ کے خلاف 8/164 ہے۔ون ڈے کرکٹ مین ثقلین مشتاق نے پاکستان کے لئے 169 میچ کھیلے اور 288 وکٹیں حاصل کیں ان کی بہترین باؤلنگ انگلیند کے خلاف 5/20 ہے۔


55 views0 comments
bottom of page