top of page
  • Writer's picture24newspk

ثانیہ مرزا سے طلاق کی افواہیں ، شعیب ملک نے بڑا قدم اٹھا لیا


24 نیوز پی کے: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سینئر آلراؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی طلاق کی خبریں کافی عرصے سے گردش میں تھیں۔ اب بالآخر قومی کرکٹر شعیب ملک کی طرف سے طلاق کا ایک اشارہ دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شعیب ملک نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کی بائیو سے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کا حوالہ حذف کر دیا ہے۔


قبل ازیں قومی کرکٹر شعیب ملک کی انسٹاگرام بائیو میں دیگر معلومات کے ساتھ ”سپر وومن ثانیہ مرزا کا شوہر“ کے الفاظ بھی لکھے ہوئے تھے۔ اب شعیب ملک نے یہ الفاظ نکال دیئے ہیں۔سوشل میڈیا پر صارفین شعیب ملک کے اکاﺅنٹ میں اس تبدیلی کو ان کی طلاق کا ثبوت قرار دے رہے ہیں۔


قومی کرکٹر شعیب ملک کی پہلے اور بعد کی انسٹاگرام بائیو کے سکرین شاٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں ۔آ پ کو بتاتے چلیں کہ قومی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی شادی 2010ءمیں ہوئی تھی۔ شادی کے8 سال بعد ان کے ہاں بیٹا اذہان ملک پیدا ہوا۔

67 views0 comments
bottom of page