24newspk
ثانیہ مرزا نے فیملی کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

24 نیوز پی کے:سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرز ا نے اپنی فیملی کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان مرزا کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کردیں، تصاویر میں ثانیہ مرزا کو عبایا پہنے بیٹے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ثانیہ مرزا نے اپنے والد عمران مرزا، والدہ نسیمہ مرزا، بہن انعم مرزا اور بہنوئی محمد اسدالدین کی بھی چند تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں عمرہ ادائیگی پر اللہ کا شکر ادا کیا۔
ثانیہ مرزا اس سے قبل 2018 میں شعیب ملک کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرچکی ہیں۔