24newspk
جارحانہ کھیل کا مطلب یہ نہیں کہ سب شاہد آفریدی بن جائیں: شعیب اختر

راولپنڈی(24 نیوز پی کے ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ جارحانہ کھیل کا یہ مطلب نہیں کہ آپ شاہد خان آفریدی نہ بن جائیں ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے پی سی بی کے نئے چیئرمین رمیز راجہ کا قومی ٹیم کو جارحانہ انداز سے کھیلنے کا کہا ہے اس پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جارحانہ انداز کا مطلب یہ نہیں کہ آپ شاہد آفریدی بن جائیں ۔ایک سوال کے جواب میں اشعیب اختر کا کہنا تھا کہ ہم نے 6 ماہ بعد رمیز راجہ کو جج کرنا ہے کہ انہوں نے کیا کیا؟انہوں نے کہا کہ فخر زمان، دھانی اورشعیب ملک اگر ٹیم میں آتے ہیں تو ورلڈ کپ ہمارا ہو گا۔ ورلڈ کپ میں اگر شاہ نواز دھانی اور وہاب نہ ہوئے تو ان کی کمی محسوس کریں گے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے کہا کہ جب پاکستان کرکٹ بورڈ 15 بلین سے 115 بلین پر چلا جائے گا تو ہمیں کسی کی ضرورت نہیں رہے گی، پیسہ نہ ہونے کی وجہ سے کوئی ہمیں پوچھتا نہیں ہے۔آپ کو بتاتے چلیں کہ شعب اختر دنیائے کرکٹ میں سب سے تیز ترین باؤلر ہیں ان کا ریکارڈ ابھی تک کوئی نہیں توڑ سکا۔شعیب اختر نے 2003 میں انگلینڈ کے خلاف تیز ترین گیند کروائی تھی 100.2mph spiاسپیڈ تھی۔