• 24newspk

جب بابر اعظم رن آوٹ ہوئے تو محمد رضوان کی کیا کیفیت تھی ؟ مین آف دی میچ محمد رضوان نے خود ہی بتا دیا


لاہور(کرکٹ نیوز پی کے ) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ قذافی کرکٹ اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا۔پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3 رنز سے شکست دے دی۔پاکستان کی طرف سے شاندار اننگز کھیلنے والے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔محمد رضوان نے عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے سنچری اسکور کی انہوں نے 64 گیندوں پر 104 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔


محمد رضوان نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ جب کپتان بابر اعظم رن آؤٹ ہو گئے تو مجھ پر بہت پریشر تھا آپ کے سامنے ورلڈ لکاس بیٹسمین آؤٹ ہو جائے تو ٹیم پر بڑا فرق پڑتا ہے۔بابر اعظم ورلڈ کلاس پلیئر ہین ان کی کپتانی میں کھیلنا اور ان کے ساتھ اوپننگ کرنا یہ بہت بڑا ہریشر تھا ان کے آؤٹ ہونے کے بعد میرے اوپر زیادہ پریشر بڑھ گیا اور میں نے پچ کو ریڈ کر کھیلنا شروع کیا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سنا ہے کہ میں چھکے نہیں لگا سکتا،میں اپنی بیٹنگ میں بہتری لا رہا ہوں اور شاٹس کھیلنے کی کوشش کر رہا ہوں اور اللہ پاک میری مدد کر رہا ہے۔



پاکستان کی طرف سے محمد رضوان کی سنچری اسکور کی ان کے علاوہ حیدر علی نے 21 حسین طلعت نے 15 اور خوشدل شاہ نے 12 رنز بنائے۔جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 166 رنز بنا سکی۔


46 views0 comments