• 24newspk

جب بھی میں بابر اعظم کا نام سنتا ہوں تو میرے چہرے پر ایک مسکان آجاتی ہے! ایشز سیریز میں بھی چرچے


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم جنہوں نے اپنی محنت سے پوری دنیا میں اپنا نام اور ملک کا نام روشن کیا ہے ان کا شمار دنیا کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی تعریف دوسرے میچوں میں ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشز سیریز انگلینڈ بمقابلہ اسٹریلیا، کھیلی جا رہی ہے۔ایشز سیریز کے دوران کمنٹیٹرز نے بھی پاکستان کے کپتان اور دنیاکے بہترین بلے باز بابر اعظم کی تعریف کی ہے۔انہوں نے بابر اعظم کے بارے میں کہا کہ میں جب بھی بابر اعظم کا نام سنتا ہوں تو میرے چہرے پر مسکان آجاتی ہے،میں بابر اعظم کو 20 بالز کھیلتے ہوئے بھی انجوائے کروں گا۔ اگر بابر اعظم بغیر کوئی سکور بنائے ڈک آؤٹ بھی ہو جاتے ہیں تو بھی میں کہوں گا کہ بابر اعظم نے بہت سٹائشل اننگز کھیلی۔

"Currently second behind your man, Babar Azam, who I know you love Keery. When Babar's name comes up you start smiling. I can watch Babar get 20 ball duck & would aesthetically walk away saying it was a good knock. A good 0. A stylish 0"
He's making us proud in #Ashes2021 #Ashes pic.twitter.com/Rv1y74JSwI
— S A A D (@SaadSays22) December 10, 2021

اس کے علاوہ ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں کمنٹیٹرز کہہ رہے ہیں کہ کوہلی ، کین ولیمسن، بابر اعظم اور جو روٹ یہ 4 بیسٹ ٹیکنیکل بلے باز ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ بابر اعظم اعظم نے اب تک 37 ٹیسٹ میچ، 83 ون ڈے انٹرنیشنل اور 70 ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں اور انہوں نے تینوں فارمیٹس میں عمدہ بیٹنگ کر رہے ہیں اور انہوں نے تینوں فارمیٹس میں 20 سنچریاں اور 60 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں


کپتان بابر اعظم
53 views0 comments