top of page
  • Writer's picture24newspk

'' جب تک نریندرمودی ہے ، پاک بھارت کرکٹ نہیں ہوسکتی،، شاہد آفریدی کا خلیجی اخبار کو انٹر ویو


کراچی(کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آلراؤنڈر شاہد خان آفریدی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ پر بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ جب تک بھارت میں نریندر مودی کی حکومت ہے دورنوں ملکوں کے درمیان کرکٹ نہیں کھیلی جا سکتی ۔


نجی ٹی وی چینل کے مطابق سابق کپتان شاہدخان آفریدی نے خلیجی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ تب تک نہیں کھیلی جا سکتی جب تک بھارت میں نریندر مودی کی حکومت ہے۔شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ پاکستان حکومت بھارت کے ساتھ کھیل کے لیے تیار ہے لیکن بھارت میں مودی حکومت کے ہوتے ہوئے یہ ممکن نہیں۔

سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سے بہتر ہو سکتے ہیں ۔شاہد آفریدی نے انڈین پریمیر لیگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی ایل بڑا برانڈ ہے اور اس میں پاکستانی کھلاڑیوں کا شامل نہ ہونا بڑا نقصان دہ ہے۔مایہ ناز آلراؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ے جو الیکشن سے پہلے عوام کے ساتھ وعدے کیے تھے وہ انہیں پور ے کریں ۔

پاک بھارت کرکٹ ، اب تک کتنے میچ کھیلے گئے ہیں؟کس ٹیم نے کتنے میچ جیتے؟کس نے ریکارڈ بنائے ؟جانئیے


57 views0 comments
bottom of page