top of page
  • Writer's picture24newspk

جب میرا اور احمد شہزاد کا جھگڑا ہوا تو سرفراز نے جا کر معین بھائی کو کہا ان دونوں کو نکال دو۔۔


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کے تجربہ کار فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے 2016 میں ہونے والے پی ایس ایل ایڈیشن میں احمد شہزاد کے ساتھ ہونے والے تنازعہ کے بعد کی حقیقت سے پردہ اُٹھا دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر ہونے والے پروگرام میں قومی ٹیم کے سابق وسیم اکرم اور وقار یونس کی موجودگی میں وہاب ریاض نے ساری حقیقت سے پردہ اُٹھا دیا۔وہاب ریاض نے بتایا کہ جب پی ایس ایل میں میرا اور احمد شہزاد کا تنازعہ پیش ہوا تو ریفری نے معاملہ ختم کروایا لیکن تب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ایک عجیب حرکت کی۔سرفراز احمد معین بھائی جو کوئٹہ کے کوچ بھی تھے اُن کے پاس گۓ اور اُنہیں بولا کہ دونوں کو بین کروا دو۔

سرفراز احمد نے مزید تفصیل بتاتے ہوۓ معین بھائ سے بولا کہ احمد کی ہمیں ضرورت نہیں لیکن اگر وہاب ریاض کو بین کروا دیا گیا تو پشاور زلمی کو شدید نقصان پہنچے گا اور ہم فائنل میں مشکلات کا شکار نہیں ہوں گے۔واضح رہے کہ وہاب ریاض کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر شائقین کرکٹ اور سوشل میڈیا صارفین مختلف ردِعمل دکھا رہے ہیں۔


وہاب ریاض نے پاکستان کے لئے 2010 سے 2018 تک 27 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 83 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں اور ٹی 20 انٹرنیشنل میں 2008 سے 2020 تک 34 وکٹیں حاصل کیٰں ۔ایک روزہ انٹرنیشنل میں 91 میچ کھیلے 120 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں ۔



86 views0 comments
bottom of page