top of page
  • Writer's picture24newspk

جب میرا نام دنیا کے بڑے پلیئرز کے ساتھ لیا جاتا ہے تو اس سے مجھے اعتماد ملتا ہے۔۔ کپتان بابر اعظم


24 نیوز پی کے:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کپتانی میں مین مینجمنٹ کافی سیکھنے کو ملی ہے کہ کس سے کیا کام لینا ہے، بطور بیٹسمین کوشش ہوتی ہے کہ ہر بار ایسا پرفارم کروں کہ پاکستان کیلئے بہتر ہو۔ بابر اعظم نے آئی سی سی ڈیجیٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کوشش ہوتی ہے کہ ہر میچ میں اچھا پرفارم کیا جائے، بطور کپتان میرا کام ہے کہ ٹیم کو اعتماد دوں اور کھلاڑیوں سے پرفارمنس لوں۔ بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم کی ڈیمانڈ ہوتی ہے کہ میں پرفارم کروں اور میچ جِتا کر دوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے بڑے پلیئرز کے ساتھ نام لیے جانے سے اعتماد ملتا ہے، کپتانی سے متعلق بھی بہت کچھ سیکھا ہے۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنے پہلے دو میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا دونوں میچوں کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا ۔ پاکستان کو ورلڈ کپ کی دوڑ میں رہنے کے لئے اگلے تینوں میچوں میں کامیابی حاصل کرنی پڑے گی۔پاکستان اگلا میچ 30 اکتوبر کو نیدرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔


15 views0 comments
bottom of page