24newspk
جب میں 2019 کے ورلڈ کپ میں اس بولر کے خلاف کھیل رہا تھا تو ایک بھی بڑی ہٹ نہیں لگا سکا، عماد وسیم

ویب ڈیسک (24نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے راشد خان کو اب تک کے بہترین بولرز میں سے ایک قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے عماد وسیم نےبتایا کہ وہ اب تک کے بہترین بولروں میں سے ایک ہیں جس کا میں نے سامنا کیا ہے ،قومی ٹیم کے آلراؤنڈر عماد وسیم نے مزید کہا کہ جب پاکستان 2019 ورلڈ کپ میں افغانستان سے کھیل رہا تھا تو راشد خان کو چار اوورز میں نہیں پکڑ سکا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب میں 2019 ورلڈ کپ میں ان کے خلاف کھیلا تو میں چار اووروں میں ایک گیند بھی نہیں اٹھا سکا۔میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں۔ وہ میرے بہت اچھے دوست ہیں۔ ایک کرکٹر کی حیثیت سے ، مجھے لگتا ہے کہ دنیا میں ہر کوئی مجھ سے اتفاق کرے گا کہ وہ ان مشکل ترین بولروں میں سے ایک ہیں جن کا ہم نے سامنا کیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کا مقابلہ 29 اکتوبر کو ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں شیڈیول ہے۔