top of page
  • Writer's picture24newspk

جب کارکردگی خراب ہوتو اس وقت بھی۔۔ کڑی تنقید کے بعد شاہین کا بھی بیان سامنے آگیا



ویب ڈیسک ( 24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی جن کی پرفارمنس پر سابق کرکٹرز سمیت شائقین نے بھی تنقید کی تھی انہوں نے اپنی پرفارمنس سے پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ جیتنے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے ناقدین کے منہ بند کردیے۔


شاہین شاہ آفریدی نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں جیت کو شاندار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ برا وقت ختم ہوگیا اب ہم انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے ورچوئل پریس کانفرنس میں شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک جب آپکی کارکردگی خراب ہو تو اس وقت آپ کو سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے،انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز ہارنے اور پہلا ٹی 20 میچ جیتنے پر تو بہت باتیں ہوتی ہیں ۔ میچ جیتنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔



ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کے میچ جیتنے سے ٹیم میں اعتماد آیا ہے اور اگلے میچز میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے کی پوری کوشش کریں گے۔شاہین شاہ آفرید ی نے بتایا کہ کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اچھی پارٹنر شپ قائم کی جو بڑا اسکور کرنے میں مددگار ثابت ہوا ۔شاہین شاہ آفریدی نے بتایا کہ سیریز ہارنے پر کوچز کی طرف سے کوئی ڈانٹ ڈپٹ نہیں ہوئی یہ تاثر بلکل غلط ہے ،کوچز نے ہمیشہ مشکل وقت میں رہنمائی کی ہے،اچھا برا وقت چلتا رہتا ہے ون ڈے میں پرفارمنس اچھی نہیں رہی لیکن اب برا وقت چلا گیا۔

اب ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک بہتر پلاننگ کے ساتھ ہم میدان میں اترے اورسب نے محنت کرکے اس جیت میں اپنا کردار اداکیا۔اس میچ سے اچھی پرفارمنس سے اعتماد میں اضافہ ہواہے، لیونگ اسٹون نے زبردست اننگز کھیلی۔اس کے آوٹ کرنے کی پلاننگ یہ ہی تھی کہ کم سے کم اسٹرائیک دیں اور اخر کار شاداب نے اس کو آؤٹ کرکے جیت کی راہ ہموار کی۔



27 views0 comments
bottom of page