• 24newspk

“جسم ٹوٹا ہوا پر ہمت ہمالیہ سے بھی بلند” قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا قومی ہیرو ارشد ندیم کو سیلوٹ


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) کرکٹرز بھی کامن ویلتھ گیمز میں کافی دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ جسم ٹوٹا ہوا تھا پر ہمت ہمالیہ سے بھی بلند تھی، ارشد ندیم نے قوم کو قابل فخر بنادیا۔

بابر اعظم نے مقابلے کا نتیجہ آنے کے کچھ ہی دیر بعد اپنے پیغام میں کہا کہ ارشد ندیم کو پاکستان کے لئے میڈل لانے پر سیلوٹ پیش کرتا ہوں۔



ارشد ندیم نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں حکومت سے کہوں گا کہ ہمیں بین الاقوامی معیار کی سہولیات دی جائیں، انشااللہ ترکی میں اسلامک گیمز میں بھی میڈل جیتوں گا۔ واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جویلین تھرو میں گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے پانچویں باری میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی۔وہ 90 میٹر سے لمبی تھرو کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔پاکستان نے 1966 کے بعد کامن ویلتھ گیمز ایتھلیٹکس میں میڈل جیتا جبکہ یہ 1962 کے بعد کامن ویتلھ گیمز ایتھلیٹکس میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔



Web Desk (24Newspk) Cricketers are also showing a lot of interest in the Commonwealth Games. Pakistan cricket team captain Babar Azam has congratulated Arshad Nadeem for winning the gold medal.

Babar Azam says that the body was broken but the courage was higher than the Himalayas, Arshad Nadeem made the nation proud.Shortly after the result of the competition, Babar Azam said in his message that he salutes Arshad Nadeem for bringing a medal for Pakistan.



Speaking to private TV, Arshad Nadeem said that I will ask the government to provide us with international standard facilities, Inshallah I will also win a medal in the Islamic Games in Turkey. It should be noted that in the Commonwealth Games, Pakistan's Arshad Nadeem won the gold medal in the javelin throw. He threw a record throw of 90.18 meters in the fifth turn. He became the first Pakistani to throw a throw longer than 90 meters. Won a medal in Commonwealth Games athletics while this is Pakistan's first gold medal in Commonwealth Games athletics since 1962.

42 views0 comments