top of page
  • Writer's picture24newspk

جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے کرکٹ میں آئے،ہم نے ان کو کرکٹ سکھائی اب ہمیں آنکھیں دکھائیں گے، جاوید میانداد


24 نیوز پی کے: پاکستان کے خلاف ایشیا کپ میں میچ کے دوران افغان کھلاڑیوں کے رویے پر سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم لیجنڈری جاوید میانداد بھی پھٹ پڑے اور کہا کہ انہیں جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے کرکٹ میں آئے، اب ہمیں آنکھیں دکھائیں گے۔

جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جیت پر خوشی، لیکن جن سے جیتے ان سے بہت مایوسی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے کھلاڑیوں کا رویہ خراب تھا، افغانستان کو لانے اور کھلانے والے ہم تھے۔جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ افغانی کھلاڑیوں نے کرکٹ کم کھیلی ہے لیکن ابھی سے ان کے دماغ خراب ہیں۔


سابق کپتان نے کہا کہ انہوں نے پاکستان میں کرکٹ سیکھی، میں نے خود ان کی کوچنگ کی۔انہوں نے افغان کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ ’ابھی آپ کی کرکٹ کچھ بھی نہیں، کرکٹ سیکھو اور کرکٹر بنو۔‘آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی تھی۔نسیم شاہ نے آخری اوور میں دو چھکے لگاکر میچ جیتا۔میچ میں آصف علی اور افغانی باؤلر کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی۔



24Newspk: The former captain of the national cricket team legendary Javed Miandad also exploded on the behavior of the Afghan players during the match against Pakistan in the Asia Cup and said that they have been in cricket for eight days, now they will show us their eyes.



Javed Miandad said that he was happy for the victory of Pakistan, but he was very disappointed with those who won. He said that the attitude of the players of Afghanistan was bad, we were the ones who brought and fed Afghanistan. Javed Miandad said that Afghani The players have played less cricket but their brains are already damaged.



The former captain said that he learned cricket in Pakistan, I coached him myself. He advised the Afghan players that 'your cricket is nothing now, learn cricket and become a cricketer.' Let us tell you that Pakistan defeated Afghanistan by one wicket after a thrilling match. Naseem Shah hit two sixes in the last over to win the match. In the match, Asif Ali and the Afghani bowler also had bitter words.


87 views0 comments
bottom of page